اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ نیوز ایجنسی ارنا نے باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایرانی سرحدی محافظوں کو ملک کے جنوب مشرقی صوبے سیستان و بلوچستان کے سرحدی شہر میرجاوہ سے ملنے والی پاکستانی سرحد کے قریب واقع علاقے لولکدان سے علی الصبح چار سے پانچ بجے کے درمیان اغوا کیا گیا۔
قابل ذکر ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران دہشتگردی گروہوں نے متعدد بار پاکستان سے ملنے والے سرحدی علاقوں پر حملے اور ایرانی سرحدی محافظوں کو اغوا اور شہید کیا ہے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲